فیصلہ ہوچکا دہشتگرد پاکستان میں ہوں یا افغانستان میں انہیں نہیں چھوڑا جائیگا: وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا ۔ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے،کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایک طرف جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور دوسری طرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے لوگوں نے کیا کیا، اس واقعہ کی مذمت تو امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی کی لیکن اس واقعہ کی مذمت نہیں کی تو ہمارے دشمنوں نے نہیں کی، اس سازش کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے، ہمیں بھی جیلیں ہوئیں ہم نےکسی ادارے کو برا بھلا نہں کہا۔
خیبر پختونخوا: لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نہیں چھوڑا کا کہنا
پڑھیں:
افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سامان کی نقل وحمل کیلئے تبادلہ خیال ہوا، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی وقت سے افغانستان کی طرف سے ٹرانزٹ گڈز پر انشورنس گارنٹی کی تجویز تھی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عبوری وزیرخارجہ سے مہاجرین سے متعلق 4 اصولی فیصلے ہوئے، افغان مہاجرین کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، خطے کی ترقی، بہتری اور امن و امان کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، نہ ہی پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے دے گا۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی فراخدلی سے میزبانی کی، افغان شہریوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لیےجانے کی اجازت ہے۔