نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔

پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین معتصم خان اور شاہین محمد خان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی نئی لیکن اچھی ٹیم ہے، فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی: کپتان قومی ٹیم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو 5ویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی وکٹ کیپر سدرہ نواز ویمنز ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

بنگلہ دیش کے کوکس بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ پاکستان نے 3 اوور پہلے ہدف حاصل کر کے جیت لیا۔

پاکستان نے 85 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

قومی ٹیم نے پہلے 3 میچوں میں 2-1 سے ہارنے کے بعد مسلسل دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار کم بیک کیا۔

میچ کی بیٹنگ کارکردگی

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا اور صرف 16 رنز پر کپتان ایمان نصیر اور راحمہ سید آؤٹ ہو گئیں۔ ایمان نصیر نے سیریز میں مجموعی طور پر 97 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیے: ویمنز بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

کومل خان اور اقصیٰ حبیب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 37 قیمتی رنز جوڑ کر اننگز کو سہارا دیا۔ اقصیٰ 23 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ کومل خان نے 46 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے۔

بعد ازاں فضا فیاض نے 14 گیندوں پر 18 رنز (ایک چھکا، ایک چوکا) بنا کر ٹیم کو فتح کے راستے پر گامزن رکھا اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ عریشہ انصاری 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حبیبہ اسلام پنکی، اوتوشی مجمدر اور فرجانہ یاسمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی اننگز

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو 84 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

میزبان ٹیم صرف 8 اوور میں 5 وکٹیں 31 رنز پر گنوا بیٹھی۔ پلیئر آف دی میچ بریرہ سیف نے 5ویں اوور میں 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے واحد نمایاں کارکردگی نمبر 6 کی بیٹر صادیہ اختر کی تھی جنہوں نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔

پاکستان کی بولنگ میں بریرہ سیف نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

روزینہ اکرم نے بھی وکٹیں حاصل کیں اور سیریز میں آٹھ وکٹوں کے ساتھ میمونہ خالد کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہیں۔ اقصیٰ حبیب، میمونہ خالد اور شہر بانو نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بریرہ سیف پلیئر آف دی میچ جبکہ ایمان نصیر پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

سیریز کے نتائج

پہلا ٹی20:  3 دسمبر کو منعقد ہوا جس میں پاکستان 13 رنز سے کامیاب رہا، دوسرا 5 دسمبر کو تھا جس میں بنگلہ دیش 3 وکٹوں سے فاتح رہا اور اسی طرح 7 دسمبر کا تیسرا میچ بھی بنگلہ دیش نے (7 وکٹوں سے) جیتا۔

مزید پڑھیں: 6 کروڑ  ناظرین کے ساتھ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ

چوتھا میچ 10 دسمبر کو تھا جس میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ آج کے میچ میں بھی پاکستان 6 وکٹوں سے کامیاب رہا اور ساتھ ہی سیریز بھی جیت لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ بنگلہ دیش قومی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم قومی ویمنز ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا پہلا سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ منظور
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دوبارہ جنگ بندی کرانے کا دعویٰ
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جھڑپیں جاری‘ 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
  • ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
  • آئی سی سی کی دھوکہ دہی! ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پوسٹر سے پاکستانی کرکٹر کی تصویر غائب، بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • بیانیوں کی جنگ: جب سیاست قومی سلامتی بن جائے