حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی جس میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی، نیپرا اتھارٹی 26 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ فروری میں پانی سے 27.
سی پی پی اے مطابق فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔