سونیا حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ، شادی سے متعلق سوالوں پر چپ سادھ لی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پاکستان فلم و ٹی وی اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔
سونیا حسین کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کے عروسی لباس اور خوبصورت زیورات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کا خوش گوار موڈ میں کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ ان کے مداحوں کو بھی خوب بھا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)
سونیا حسین نے نئی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ساتھ میں وائرل سانگز کا بھی استعمال کیا ہے۔
اس فوٹو شوٹ پر تاحال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں متعدد صارفین نے اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا ہے۔
کمنٹ باکس میں آنے والے کئی تبصروں کا اداکارہ نے خوش دلی سے رپلائی دیا ہے جبکہ شادی سے متعلق پوچھے جانے والے متعدد سوالوں پر اداکارہ نے چُپ سادھ لی ہے۔
اداکارہ کی اس خاموشی نے ان کے مداحوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا یہ ان کی شادی کا فوٹو شوٹ ہے یا پھر اداکارہ نے معمول کے مطابق فیشن شوٹ کروایا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین نے 2014ء میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جَلد ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔
سونیا حسین کے سابق شوہر اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر چکے ہیں جبکہ اداکارہ سونیا حسین تاحال اکیلی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شادی نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونیا حسین اداکارہ نے فوٹو شوٹ
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو اہم ثقافتی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔
اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عفت عمر ان دنوں الحمرا کے دفتر سے ہی تمام امور کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پنجاب بھر میں ثقافت کو فروغ دینے اور روایتی فنون کو زندہ رکھنے کے لیے انہیں ایک مؤثر کردار سونپا گیا ہے۔
عفت عمر کی تقرری کو مختلف حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔