اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مارچ 2025)پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی،عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کروادی،آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاکہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا۔

آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا۔

پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔پاکستان دورے کے دوران صحت عامہ کی بہتری اور تعلیم کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ سماجی تحفظ کیلئے اورماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کیلئے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں جب کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کااس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کرلئے گئے ہیں معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا ہے اب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوئی قرض پروگرام آئی ایم ایف پاکستان نے کہ پاکستان

پڑھیں:

عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی. تاکہ شہروں کا انتظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پنجاب کے شہر مستقبل میں سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے، جبکہ شہری سہولیات میں مجموعی بہتری سے زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
  • عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40، اے ڈی بی نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل، گنڈاپور آؤٹ،اعلامیہ جاری
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی
  • عالمی مالیاتی نظام میں موسمیات کی مرکزی حیثیت ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
  • پی ٹی اے کا صارفین کیلئے AI کے محفوظ استعمال سے متعلق اہم ہدایت نامہ جاری