ریاست دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، معاون خصوصی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھا گیا، مگر اب ریاست آہنی ہاتھوں سے دہشتگردوں سے نمٹے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی ہے، کیونکہ ان میں جرات نہیں کہ وہ پاک فوج کا مقابلہ تو دور، سامنا بھی کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آخری فتح ریاست اور عوام پاکستان کی ہی ہوگی۔
حذیفہ رحمان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمیشہ نیشنل انٹرسٹ کے خلاف جا کر سیاست کرتی رہی ہے۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے کو نیشنل سکیورٹی پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، جسے ریاست اور حکومت ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی ایشو پر پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس ایشو پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ تاہم، اگر کوئی دہشتگردی کو گلوریفائی کر کے بھارتی ایجنڈا لیکر چلنے کی کوشش کرے گا، تو حکومت اور پاکستانی عوام ان سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ کسی بھی سطح پر کسی کو بھی دہشتگردوں کی سیاسی سہولت کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
معاون خصوصی نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
سٹی 42 : وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔
طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے، پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
شدید ردِعمل کے بعد فلم "جات" سے متنازعہ مناظر ہٹا دیئے گئے
انہوں نے کہا کہ کل سے پورے پاکستان میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود کو ان واقعات سے علیحدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد اپنے کیے عمل پر شرمندہ ہیں۔