WE News:
2025-04-22@11:19:41 GMT

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنے کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنے کون ہیں؟

مارک کارنے نے کینیڈا کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا، انہوں نے اس ملک کی قیادت سنبھالی جو امریکی تعلقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے بعد درہم برہم ہے۔

حکومتی لبرل پارٹی نے مارک کارنے کو جسٹن ٹروڈو کی جگہ لینے کے لیے بھرپور طور پر حمایت کی، ان کا ماننا تھا کہ کارنے کا دو مرکزی بینکوں کی قیادت کرنے کا تجربہ اور تاریخی بحرانوں سے نمٹنے کی مہارت کینیڈا کو ممکنہ طور پر تباہ کن تجارتی جنگ کے خدشات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے حلف برداری سے قبل صحافیوں سے کہا کہ ہم فوراً کام شروع کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ وزیرِ اعظم کے طور پر اپنا پہلا غیر ملکی دورہ اگلے ہفتے یورپ کا کریں گے۔

کارنے، جو اتوار کو 60 سال کے ہو جائیں گے، ایک سیاسی نو آموز ہیں جنہوں نے کبھی بھی منتخب عوامی عہدہ نہیں جیتا، لیکن ان کی انتخابی مہم کی مہارت کو جلد ہی آزمایا جائے گا کیونکہ کینیڈا کے بارے میں توقع ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں عام انتخابات کی طرف بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: گھریلو سولر پینل کا متبادل کیا اور کتنا کارآمد ہے؟

ٹرمپ کی طرف سے لاحق خطرات متوقع طور پر ووٹ کو متاثر کریں گے۔ امریکی صدر نے کینیڈا کو نشانہ بناتے ہوئے درآمدی محصولات عائد کیے ہیں اور مزید ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جبکہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملک اپنی ذات میں قابل عمل نہیں ہے اور اسے واشنگٹن کے ساتھ ضم کیا جانا چاہیے۔

کارنے، جنہوں نے اوٹاوا میں کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا، نے ٹرمپ کے مؤقف کو کینیڈا کے لیے سب سے سنگین چیلنج قرار دیا ہے۔

بینکر وزیر اعظم ہی کیوں؟

کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں پیدا اور مغربی صوبے البرٹا میں پرورش پانے والے، مارک کارنے نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر ایک بیرونی شخص کے طور پر پیش کیا ہے جو معاشی بدحالی اور غیر یقینی صورتحال کے دور میں کینیڈا کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 4 مارچ کو کینیڈا کی مصنوعات پر سخت ٹیرف کے نفاذ کے اعلان کے بعد کینیڈا کو شدید ناراض کیا ہے، جبکہ کساد بازاری کے خوف نے کینیڈا میں قوم پرستی اور دارالحکومت اوٹاوا میں مستحکم قیادت کی خواہش کو ہوا دی ہے۔

مزید پڑھیں: مارک کارنی کینیڈا کی حکمران پارٹی کے سربراہ منتخب، اگلے وزیراعظم ہونگے

59 سالہ مارک کارنے نے ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کی ہیں اور سرمایہ کاری فرم گولڈمین ساکس میں ایک دہائی سے زائد عرصہ کام بھی کرچکے ہیں۔

ابھی حال ہی میں، انہوں نے بروک فیلڈ اثاثہ جات کے انتظام کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، جہاں انہوں نے کمپنی کی ’سرمایہ کاری منتقلی‘ کی بھی قیادت کی۔ جو کہ عالمی کلائمیٹ کے اہداف کے مطابق سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔

لیکن یہ بحران کے وقت ان کا بینکنگ کا تجربہ ہے کہ جو مارک کارنے اور ان کے حامیوں کا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ہاتھوں برپا کیے گئے ’طوفانی موسم‘ میں کینیڈا کی بقا کی جدوجہد میں ان کی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ ثابت ہوگا۔

معاشی محاذ پر کامیابیاں

مارک کارنے نے 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے درمیان بینک آف کینیڈا کے گورنر کے طور پر اپنے دور کا آغاز کیا، انہیں فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے، جس نے کینیڈا کو مزید سنگین بدحالی سے بچانے میں مدد کی۔

2013 میں، مارک کارنے بینک آف انگلینڈ کی قیادت سنبھالنے کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ 2020 تک وابستہ رہے، وہی سال جب برطانیہ نے باضابطہ طور پر یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا نے ٹرمپ کی احمقانہ تجارتی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی ٹیکس عائد کردیا

وہاں بھی، بریگزٹ کے اثرات کو کم کرنے کے ضمن میں مارک کارنے کی خدمات کا اعتراف کیا گیا حالانکہ ان کے اس جائزے سے کہ یورپی یونین سے علیحدگی برطانوی معیشت کے لیے خطرہ ثابت ہوگی، برطانوی قدامت پسندوں کی ناراضی کا باعث بھی بنا، جو یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں تھے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصنف، کالم نگار اور برطانیہ کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے صدر ول ہٹن نے مارک کارنے کو ایک اختراعی مرکزی بینکر قرار دیا۔

’وہ (مارک کارنے) سمجھ گئے تھے کہ اصل میں، مرکزی بینکوں کا کام ہے کہ وہ سرمایہ داری کو اس کی بدترین رکاوٹوں کو ختم کر کے زیادہ سے زیادہ جائز بنائیں لیکن وہ بریگزٹ سے گھبرا گئے تھے، اور اسے خود کو شکست دینے سے تعبیر کیا۔‘

لیکن ول ہٹن نے تسلیم کیا کہ مارک کارنے نے بینک آف انگلینڈ کے طرز عمل کو منظم کرنے میں کامیاب کیا تاکہ اس سے ہونے والا نتیجہ اس سے کم تباہ کن تھا جتنا ہو سکتا تھا۔

سیاسی تجربے کی کمی

اگرچہ بہت کم لوگ مارک کارنے کی معاشی صلاحیتوں پر کوئی سوال اٹھاتے ہیں لیکن انتخابی سیاست میں ان کے تجربے کی کمی نے سوالات اٹھائے ہیں۔

اس سے قبل وہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اقتصادی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جنہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے رہائش کے بحران سے نمٹنے اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے باعث استعفیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا اور میکسیکو سے ٹیرف ڈیل ممکن نہیں آج سے نفاذ ہوگا، صدر ٹرمپ

لیکن کارنے نے اس سے پہلے کبھی بھی سیاسی عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا، اور انہوں نے لبرل قیادت کی مہم کا بیشتر حصہ اپنے آپ کو کینیڈینز سے متعارف کرانے میں صرف کیا۔

میک گل یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈینیئل بیلنڈ نے مارک کارنے کو پردے کے پیچھے رہنے والے ایک مشیر کے طور پر یاد کرتے ہوئے انہیں ایسے ٹیکنوکریٹ کے طور پر بیان کیا جسے اسٹیرائڈز پر رکھا گیا ہو۔

کارنے نے اپنی مہم شروع کرنے کے بعد متعدد وعدے کیے ہیں، جن میں حکومتی اخراجات پر لگام لگانا، ہاؤسنگ میں مزید سرمایہ کاری کرنا، کینیڈا کے تجارتی شراکت داروں کو متنوع بنانا اور امیگریشن پر عارضی حد عائد کرنا شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الجزیرہ کینیڈا مارک کارنے میک گل یونیورسٹی ول ہٹن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الجزیرہ کینیڈا مارک کارنے ول ہٹن مارک کارنے نے مارک کارنے کو سرمایہ کاری مزید پڑھیں کینیڈا کو کینیڈا کے نے کینیڈا کے طور پر انہوں نے ٹرمپ کی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم نے مویشت بحال کی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں : عطاتارڑٍ

لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے،  قومی اسمبلی میں بھی کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں، مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے حق کی بات ہمیشہ کرتا رہوں گا، آپ کے حق کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نے قیام پاکستان میں اہم کردارادا کیا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ کرسچن کمیونٹی نے پیدا کیے، دعا ہے یہ گلدستہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت بحال کی، معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، دنیا کے مالیاتی ادارے تعریف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلی مریم نواز بھی پنجاب میں بہترین کام کررہی ہیں، وہ پنجاب میں نئے منصوبے لائیں اور ریکارڈ توڑے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
  • کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • وزیراعظم نے مویشت بحال کی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں : عطاتارڑٍ
  • مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
  • ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد