WE News:
2025-04-22@14:30:26 GMT

کیا اسٹرابری واقعی زہریلا پھل ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

کیا اسٹرابری واقعی زہریلا پھل ہے؟

سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی انوکھی اور نئی بات سننے کو ملتی ہے۔ اسی طرح ان دنوں اسٹرابری  کے حوالے سے کچھ ویڈیوز کافی زیادہ گردش کررہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اسٹرابری  پھل نہیں بلکہ زہر ہے، جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔

 اس کے علاوہ کچھ افراد تو ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ڈاکٹر کی جانب سے بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹرابری  کا استعمال بالکل بھی نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹرابری دل کے امراض اور ذیابیطس سے بچاتی ہے، تحقیق

اسٹرابری ایک موسمی پھل ہے۔ جس کی وجہ سے سیزن آتے ہی لوگوں میں اسٹرابری  کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر اسٹرابری  کا استعمال رمضان میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

 اس سے مختلف سویٹ ڈشز بنائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ اسٹرابری  شیک کا استعمال رمضان میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، اس حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے کہ اسٹرابری شیک سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔

ماہرین کا اتفاق ہے کہ اسٹرابری ان پھلوں میں سے ایک ہے جن پر سب سے زیادہ پیسٹی سائیڈز کا استعمال ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹرابری نازک ہوتی ہے اور اسے کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کے لیے زیادہ کیمیکلز کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اسٹرابری  کو زہریلا پھل قرار دے دینا بالکل غلط ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر کراپ سائنس انسٹیٹیوٹ، این اے آر سی ڈاکٹر تاج نصیب خان نے وی نیوز سے بات کرتے بتایا کہ اسٹرابری پھل کا استعمال اپنی اعلیٰ غذائیت کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہے، یہاں تک کہ اس کی دواؤں کی خصوصیات پر محققین اور غذائیت کے ماہرین کی بہت ریسرچ موجود ہے، اس کے علاوہ بہتر معاشی ترقی کے لیے اس کی کاشت ملک میں بڑے پیمانے پر کسانوں کے ذریعے کی جاتی ہے، اسٹرابری  کی پاکستان میں ایک بڑی مقدار میں پیداوار ہوتی ہے، اور یہ سیزنل فروٹ مارکیٹ میں بہت تیزی سے فروخت بھی ہورہا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی بیماریوں کی وجہ بننے والی اندرونی جلن گھٹانے والی غذائیں

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اسٹرابری کی فصل فنگل انفیکشن اور کیڑے مکوڑوں کے لیے انتہائی حساس ہے، اس سب پر قابو پانے کے لیے ناخواندہ کسان اضافی معقول اسپرے استعمال کرتے ہیں جو کہ اسٹرابری استعمال کرنے والے صارفین کے لیے واقعی نقصان دہ ہے،  کیونکہ پیسٹی سائیڈز کے زیادہ استعمال سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس حوالے سے کسانوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس چیز کو جان سکیں اور اس بات کو سمجھ سکیں کہ ایک حد سے زیادہ پیسٹی سائیڈز انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور امریکا سمیت کئی ممالک نے اسٹرابری میں پیسٹی سائیڈز کی مقدار کو محدود کرنے کے لیے قوانین موجود ہیں۔

تاہم استعمال سے پہلے کم از کم ایک گھنٹے تک اسٹرابری  کو نمکین محلول میں ڈبو کر رکھ دیں، اس کے بعد اسٹرابری  کا استعمال کیا جائے۔ صاف ستھری اسٹرابری  انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں وہ جگہ جہاں 10 روپے کلو پھل اور سبزی ملتی ہے

ڈاکٹر مسکان خلیل نے اس حوالےسے بتایا کہ اسٹرابری  کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اسٹرابری  کو استعمال کرنے سے پہلے بے حد ضروری ہے کہ اسٹرابری  کو بہت اچھے سے دھو لیا جائے،  ورنہ یہ بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، پانی میں تھوڑا سا سوڈا ڈال لیا جائے تو بہت اچھے سے اسٹرابری دھل کر صاف ہو جاتی ہیں۔

مزید کہا کہ اسٹرابری میں بھرپور وٹامن سی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹرابری  میں شوگر لیول کم ہوتا ہے۔ تو وہ افراد جو شوگر کے مریض ہیں، ان کے لیے بہت بہترین پھل ہے۔

اس کے علاوہ اسٹرابری میں بہت سے وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ تو یہ قوت مدافعت کے لیے بھی بہت بہترین ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور ہے۔ تو وہ افراد  جنہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے۔ ان کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

 5 بڑی اسٹرابریز میں آپ کی روزمرہ کی ضروریات کا تقریباً 100 فیصد وٹامن سی ہوتا ہے جو کہ سکن اور قوت مدافعت کے لیے ضروری ہے۔

اسٹرابری کو زہریلا پھل سمجھنا غلط ہے، لیکن اس کا استعمال کرتے وقت اس کی صفائی اور احتیاط ضروری ہے تاکہ اس کے فوائد سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

 ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری  میں موجود اینتھوسیاننز (جو کہ اسٹرابری  کو اس کا سرخ رنگ دیتے ہیں) کا تعلق دماغی صحت میں بہتری سے ہے اور یہ الزائمر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

ایک اور تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسٹرابری  کے باقاعدہ استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہو سکتی ہے، اور دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی آسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسٹرابری بلڈ پریشر پھل پیسٹی سائیڈ زہر کولیسٹرول وٹامن سی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلڈ پریشر پھل پیسٹی سائیڈ کولیسٹرول وٹامن سی ہے کہ اسٹرابری پیسٹی سائیڈز اس کے علاوہ کا استعمال بہت زیادہ اس حوالے حوالے سے میں بہت ہوتا ہے کے لیے کی وجہ

پڑھیں:

چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ

چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
آخر تک چین کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3.43 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت14.6 فیصد زیادہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر تک شمسی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 95 کروڑ کلو واٹ تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.4 فیصد زیادہ ہے۔


این ای اے کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 54کروڑ کلو واٹ تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہے۔


2025 کے پہلے 3 ماہ میں چین کی بجلی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں 132.2 ارب یوآن (تقریباً 18.34 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے۔
این ای اے کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران بجلی گھروں کے منصوبوں میں سرمایہ کاری 95.6 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.8 فیصد زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے: وزیراعلیٰ سندھ سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری وزیراعظم شہباز شریف صدر اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • صرف ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟جانیں
  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • امرود
  •  جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار