Express News:
2025-04-22@07:12:03 GMT

سستی بجلی کا سنہری دور ختم، صارفین کو بڑا دھچکا دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ٹرین پر دہشت گردی انتہائی قابل افسوس ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ بذات خود اتنا بڑا ہے کہ ابھی تک دنیا میں صرف 6ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں پہ ٹرین ہائی جیک ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچوستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی جو پریس کانفرنس تھی ، اس نے بہت کچھ بتایا اور بہت سے سوال اب بھی جواب طلب رہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب  چار ہزار 135میگاواٹ تک پہنچنے والی سولر انرجی ترقی کو دھچکا لگا ہے۔ سستی بجلی کا سنہری دور ختم ہو گیا ہے۔ حکومت نے صارفین کو بڑا دھچکا دیا ہے۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں ای سی سی نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظور دے دی ہے۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ لوگ  سولر پینلز پر جانے پر کیوں مجبور ہوئے؟اگر یہ پالیسی اتنی ہی بری تھی تو پھر 2015  میں یہ کیوں دی تھی؟جس طریقے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، بجلی کی جو چوری ہے، بجلی کے جو نقصانات ہیں، حکومت کی جو نااہلی کی کاسٹ ہے، جو سبسڈی حکومت نہیں دے سکتی، وہ اس کو بجلی کے ریٹس کے اندر ڈال کر لوگوں  سے وصول کیا گیا تو لوگ مجبور ہو گئے کہ وہ اپنی چھتوں پر سولر پینلز لگائیں ، اس سے بجلی بنائیں، اپنے لیے بھی آسانی پیدا کریں اور جواضافی بجلی ہے وہ سسٹم میں فروخت کر دیں۔

 تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا یہ ہفتہ پاکستان کے لیے کافی مشکل رہا۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہرروز ہم دیکھ رہے ہیں کہ اضافہ دیکھنے کو تو مل رہا ہے لیکن اس ہفتے گیارہ مارچ کو جو افسوس ناک واقعہ ہوا کہ مسافروں سے بھری ٹرین کوئٹہ سے صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی، لیکن بولان پاس پر دہشتگردوں نے اس پر حملہ کیا  اور پھر اس کو ہائی جیک کر لیا گیا۔ ٹرین کی ہائی جیکنگ بھی کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔

 اگر آپ تاریخ دیکھیں تو یہ پوری دنیا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ٹرین کو ہائی جیک کرنے کا چھٹا واقعہ تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2015 میں شمسی توانائی کی پالیسی لائی جس میں اپنے گھروں میں سولر پینل لگانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔  تاکہ وہ نہ صرف بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوں بلکہ  اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو بھی بیچیں۔

پچھلے کچھ عرصہ میں سولر پینلوں کی تنصیب میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ لیکن لگتا یہ ہے کہ حکومت کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ ان کے کہنے پر عوام نے کیوں ان کی پالیسی پر عملدرآمد کیا۔ ان کو فائدہ ہوا۔ اب حکومت ان سے یہ فائدہ واپس لینا چاہتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ 
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • بجلی
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف