لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ تبادلے کے دوران پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے خودکش حملہ آور کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، خودکش بمبار کی بلوچستان کے رہائشی حافظ شمس کے نام سے شناخت ہوئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خودکش حملہ ا ور کالعدم تنظیم کر لیا گیا
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔
3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔