پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے اور دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں "را" ملوث ہے اور انڈین ایجنٹس سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی فوج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن مختلف چہرے بدل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے مگر ہمیشہ ناکام رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں۔ گورنر سندھ کے مطابق پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں، اور دشمن کا حتمی ہدف افواجِ پاکستان اور اس کی قیادت ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور کراچی سے اس مہم کا آغاز کریں کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ انہوں نے
پڑھیں:
سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر
سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف کی تقریر نے نہ صرف دشمنوں کو پیغام دیا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جا سکے۔اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے۔سلیم حیدر نے اوورسیز کامیاب کنونشن پر تمام شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالی کے بے شمار انعامات سے مالا مال ہے اور قدرتی وسائل کی دولت رکھتا ہے۔