دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائی جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے دہشت گردی کےخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر آئین و قانون کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے، جعفر ایکسپریس واقعہ سے پاکستان پر زخم لگا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔ آخر میں بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کو دعوت دی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بروقت کارروائی سکیورٹی فورسز کہنا تھا کہ تحریک تحفظ اے پی سی
پڑھیں:
ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چار دیواری محفوظ نہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو۔
اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین ایک میثاق ہے جسے بار بار توڑا گیا اور ایک بار تو ملک ہی ٹوٹ گیا، آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں۔
سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی اسمبلی میں 16 نشستیں ہیں، وزیراعظم کے انتخاب میں ان کی نمائندگی ہی نہیں، ہمیں جھوٹا بیانیہ دیا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشیت کی بہتری اور شخصی آزادیوں کو ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں بھاشن دیا جاتا ہے کہ بھول جاؤ انتخابات اور آئین، زمین سے سونا نکال کر معیشت بہتر کریں گے، یہ جھوٹ ہے کہ اس دولت سے بلوچستان کی ماں یا بہن امیر ہوگی۔