نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔

‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی مشق، فوری جوابی کارروائی، کراس بورڈنگ، مواصلاتی مشق اور جونیئر اہل کاروں کے لیے پیشہ ورانہ موضوعات پر سوال و جواب شامل تھے۔

بیان کے مطابق اس مشق نے دونوں بحری افواج کو بغیر کسی رکاوٹ کے میری ٹائم آپریشنز کے لیے حکمتِ عملی کی منصوبہ بندی، رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے میں قریبی روابط استوار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

سال 2019 سے شروع ہونے والی یہ مشترکہ مشق ‘کمانڈر فلوٹیلا ویسٹ’ کی نگرانی میں 10 مارچ سے 12 مارچ تک منعقد ہوئی۔


قبل ازیں انڈین نیوی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان بحری کارروائیوں میں بہتر ہم آہنگی، خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے جس سے خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے رواں سال کے جنوری میں عہدے پر فائز ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ایک دوسرے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔




انھوں نے شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد باہمی رشتوں میں کشیدگی کے پیش نظر مشق کو ملتوی کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہی منصوبے کے مطابق مشق شروع کی جائے گی۔ دونوں بحریہ کے رشتے اچھے اور بہترین ہیں۔

خبررساں ادارے ‘یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا’ (یو این آئی) کے سابق ایڈیٹر اور سینئر تجزیہ کار شیخ منظور احمد کے مطابق شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد جب پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی تو دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ کے بھارت میں قیام نے بھی باہمی تعلقات میں خلل ڈالا۔ عبوری حکومت نے ان کی حوالگی کا بارہا بھارت سے مطالبہ کیا ہے۔

لیکن ان کے مطابق دونوں ملک ایک دوسرے کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ محمد یونس نے حال ہی میں کہا ہے کہ بھارت بنگلہ دیش کا ایک مضبوط حلیف ہے اور اس کے ساتھ بنگلہ دیش کے رشتے بہت مضبوط رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ فوجی اہل کاروں نے حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور دو مال بردار جہاز بھی وہاں لنگر انداز ہوئے۔

محمد یونس نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی جس کی وجہ سے کچھ خدشات پیدا ہوئے۔ لیکن بہرحال دونوں ملک ایک دوسرے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

ان کے مطابق بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت اپنے تعلقات کو جو کہ ابھی تک بھارت مرکوز تھے، وسعت دینا چاہتی ہے۔

ان کے خیال میں موجودہ حالات میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان رشتوں کی بڑی اہمیت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً 4000 کلومیٹر طویل سرحد ہے جہاں ہمیشہ خطرات بنے رہتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہاں دہشت گردوں کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ دہشت گرد میانمار میں پناہ لے رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق وہاں سائنر جرائم بہت زیادہ ہو رہے ہیں۔ لہٰذا دونوں ملکوں میں سیکیورٹی اطلاعات کا تبادلہ اور دفاعی اشتراک بہت اہمیت ہے۔

ان کے خیال میں علاقائی سالمیت کے لیے دونوں ملکوں کو دفاعی تعلقات کو مزید وسعت بھی دینا چاہیے تاکہ جو نئے چیلنجز آ رہے ہیں ان کا مقابلہ کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بونگو ساگر مشق گزشتہ سال چینی اور بنگلہ دیشی افواج کے درمیان پہلی مشترکہ تربیت پر بڑھتے خدشات کے بعد کی گئی۔

گزشتہ سال مئی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ڈھاکہ کے قریب بنگ بندھو بنگلہ دیش۔چین دوستی نمائشی مرکز میں مشقیں کی تھیں۔ جب کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے دو مال بردار بحری جہاز چٹا گانگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے تھے۔

تجزیہ کاروں کے بقول اگر چہ شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے رشتوں میں کشیدگی آگئی ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان فوجی رشتے بدستور قائم ہیں۔

نشریاتی ادارے نیوز 18 ہندی کے سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر سندیپ کمار کے مطابق بھارت اپنے دوست ملکوں کی افواج کے ساتھ دفاعی تبادلے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ وہ اپنے فوجیوں کو بھی الگ الگ دفاعی کورسز کرنے کے لیے ان ملکوں میں بھیجتا ہے۔

ان کے مطابق بنگلہ دیش کی افواج کے ساتھ بھی بھارت کے اس قسم کے رشتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے دفاعی اہل کار بھی مختلف قسم کے کورسز کرنے کے لیے بھارت آتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے متعدد فوجی اہل کار بھارت میں الگ الگ کورسز میں شامل ہو چکے ہیں۔ بھارتی فوج کا کیلنڈر سال یکم جولائی سے 30 جون تک کا ہوتا ہے۔ لہٰذا وہاں سے اگلا بیچ آنے میں ابھی وقت ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اسی طرح بھارت کی مسلح افواج کے تین اعلیٰ اہل کار ڈھاکہ گئے تھے۔ بھارتی فوج کے اہل کار نیشنل ڈیفنس کورس اور ہائر کمانڈ کورس کے علاوہ دیگر دفاعی مقاصد سے بھی وہاں جاتے ہیں۔

انھوں نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ بنگلہ دیشی فوج کی دو خاتون کیڈٹ اس وقت چنئی میں ٹریننگ لے رہی ہیں۔ جب کہ بھارتی فوج کے چار افسران بنگلہ دیش کے ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وہاں کے اہل کاروں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد غیر قانونی ماہی گیری، اسمگلنگ، قذاقی اور منشیات کی تجارت جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا بھی ہے۔ خلیج بنگال میں سیکورٹی کو بہتر بنانے سے اقتصادی سرگرمیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں بحری افواج کا مقصد رابطہ کاری کو بہتر بنانا، مواصلاتی پروٹوکول کو بڑھانااور بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشنل انٹر آپریبلیٹی کو فروغ دینا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اور بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے دونوں ملکوں ان کے مطابق بھارتی فوج کے درمیان انھوں نے کہ بھارت افواج کے اہل کار رہے ہیں میں کہا کے لیے کے بعد تھا کہ

پڑھیں:

چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر

چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے برس کلوٹر اوریگی نگوما کو گبون کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ۔ پیر کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور گبون کی دوستی روایتی ہے۔

دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج حاصل کیے ہیں اور باہمی بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین-گبون تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کر کے اسے عملی طور پر آگے بڑھایا جا سکے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کو عظیم تر فوائد حاصل ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک
  • ‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’
  • مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا
  • ‘ہیئر ڈرائر’ کے بعد ‘ہیئر ٹریمر’ پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ