کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رحمتوں کے ماہ رمضان کے بھرپور استقبال کے لیے گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہوں پر چراغاں کراکے ایک منفرد مثال قائم کردی۔

گورنر سندھ نے یہ سجاوٹ دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی خواہش پر کی ہے، مولانا الیاس قادری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا  تھا کہ ماہ رمضان کا استقبال تمام مسلمان ملک میں بھرپور انداز کریں، ماہ رمضان میں چراغاں کیا جائے،حکومت اور شہری چراغاں کریں اور سجاوٹ کریں تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جائے کہ مسلمان ممالک خصوصا پاکستان میں رمضان کا استقبال بھرپور انداز میں کیا گیا یے۔

گورنر سندھ کامران  خان ٹیسوری نے مولانا الیاس قادری کے پیغام پر ماہ رمضان کے استقبال کے لیے گورنر ہاؤس، فوارہ چوک ، ایوان صدر روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر خوبصورت لائٹنگ اور چراغاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور جھالروں سمیت رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا ہے، اور منفرد انداز میں چراغاں کیا جارہا ہے جس سے گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہیں رنگ و نور میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

اس چراغاں کو دیکھنے کے لیےشہری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ  رات گئے تک گورنرہاؤس آرہے ییں، شہری اس چراغاں کے ساتھ سیلفیاں بنوارہے ہیں، اس موقع پر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چراغاں دیکھنے والی نیوکراچی کی رہائشی خاتون ارم ناز نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی گورنر ہیں، انہیں چراغاں  کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ایک طالبہ ہما ارشد نے کہا کہ ماہ رمضان کے استقبال کے لیے گورنر سندھ نے جو چراغاں کرایا ہے اس پر گورنر سندھ کا شکریہ۔ ہم سب کو اس طرح رمضان کا استقبال کرنا چاہیے، یہ ایک اچھی روایت ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہنا یے کہ آئندہ برس ماہ رمضان کا سرکاری سطح پر بھرپور استقبال ہوگا، ان کی کوشش ہوگی کہ تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں ہو، شہریوں نے گورنر سندھ کے اس اعلان کو سراہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران گورنر سندھ کا اور اطراف کی گورنر ہاؤس ماہ رمضان رمضان کا

پڑھیں:

روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا دفتر خارجہ پہنچنے پر استقبال کیا۔

روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی