مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
نئے وزیرِاعظم نے اپنی 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی، جس میں 11 خواتین وزراء شامل ہیں۔ مارک کارنی ایسے وقت میں کینیڈا کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، جب کینیڈا اور امریکا میں تجارتی جنگ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے نئے لیڈر مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔ گورنر جنرل میری سیمون نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے گورنر جنرل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ نئے وزیرِاعظم نے اپنی 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی، جس میں 11 خواتین وزراء شامل ہیں۔ مارک کارنی ایسے وقت میں کینیڈا کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، جب کینیڈا اور امریکا میں تجارتی جنگ جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارک کارنی کینیڈا کے
پڑھیں:
اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت کو روکا جاسکے۔ حافظ عبدالغفور مدنی نے کہا وزیراعظم نے پہلے بھی فلسطینی عوام کیلئے بھرپور موقف اختیار کیا۔