اسلام آباد میں کومبنگ آپریشن،اسلحہ برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے معمول کے مطابق سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔پبلک سیفٹی کے پیش نظر اضافی ناکہ جات اور پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تھریٹ الرٹ کی افواہیں صرف منفی پراپیگنڈہ ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رمضان المبارک میں سحری و افطاری ،نماز اور تراویح کے اوقات میں ہر سال کی طرح اضافی سیکیورٹی کور مہیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مذہبی مقامات کے علاؤہ مارکیٹس کےلیے بھی رمضان المبارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اسلام آباد پولیس کا صدر زون ،سٹی زون ، انڈسٹریل ایریا زون اور سواں زون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
زونل ایس پیز کی سپرویژن میں پولیس کی نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔
سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران, 339 افراد، 416دوکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 136 موٹر سائیکلز اور 56 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دوران گرینڈ سرچ آپریشن 07 موٹر سائیکل کو تھانہ شیفٹ کیا گیا، اور 05 عدد 30 بور پستول معہ ایمونیشن,01 راںٔفل اور 1156 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لیا گیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔ عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزیدپڑھیں:بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈیپازٹس منجمد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد الرٹ کی
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ اسلام آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ اوردیگرعلاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ،بالائی خیبرپختونخوا کےعلاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 8 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزیدپڑھیں:دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی