پورا ملک اب ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد کہنے لگا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پورا ملک اب ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد کہنے لگا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے بطور وزیراعلیٰ مذاکرات شروع کیے تھے، انہوں نے مجھے بطور وزیرداخلہ اور نہ ہی اسمبلی کو اعتماد میں لیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل ہوں، جنھوں نے بندوق اٹھائی ہے وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔
اُنہوں نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کس بات پر کریں؟ ناراض بلوچ سے اب ان کو پورا ملک دہشت گرد کہنے لگ گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ کیا ٹرین کے مسافر متاثرین نہیں ان کے بارے میں کیوں خاموشی ہوتی ہے، اختر مینگل یا عبدالمالک بلوچ کے پاس مسئلے کا حل ہے تو بتائیں ہم تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں، ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں اور ہو بھی رہے ہیں، قومی سیاست کرنے والے کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ جو کہتے ہیں ٹھیک ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں تشدد کیوں بڑھا، کالعدم تنظیم کو واپسی کی اجازت بھی دہشت گردی بڑھنے کی وجہ ہے، کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر چھوڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے موقف مفاہمت کا رہا ہے، افغانستان کا نام اس لیے لیتے ہیں کہ وہاں کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے، دنیا کے سامنے افغانستان نے وعدہ کیا تھا اس کے باوجود ان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے بات کی: سرفرار بگٹی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی کی بات دل سے کی ہے۔ بلوچستان میں دو یا تین فیصد ملک توڑنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ جاری ہے۔ پٹرولیم لیوی کا پیشہ بلوچستان کی سڑک پر لگنا خوش آئند ہے۔ عوام کا اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔ بلوچستان میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے خلاف کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور آپ فرق دیکھیں گے۔