وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد واقعات کےلیے مسنگ پرسنز کو بہانے کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی لوپ ہولز پر کرنے ہوں گے، جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے وہ اسپتال اور ڈیموں پر حملہ کرتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ ان چیزوں پر حملے کرتے ہیں جو عوام کی سہولت کے لیے ہیں، ڈاکٹر مالک نے بڑی مدلل بات کی، جن کی بات کو وزیراعظم نے سراہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، چند ہزار لوگ مسنگ ہیں، کل کے آپریشن میں بھی کچھ مسنگ پرسنز مارے گئے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ چند ہزار لوگ مسنگ ہیں تو یہ ان کارروائیوں کا جواز نہیں، اس وقت دو ہزار کے قریب مسنگ پرسنز ہیں، ان واقعات کی مسنگ پرسنز وجہ نہیں بہانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کوئی اپیکس کمیٹی یا نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس ہوا؟ نیشنل ایکشن پلان میں آدھے سے زیادہ پوائنٹس صوبوں سے متعلق ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جب آپ دہشت گردوں کو افغانستان سے لاکر بسائیں گے تو یہ واقعات ہوں گے،40 ہزار کے قریب لوگ لاکر بسائے گئے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو 600 ارب روپے ملے، اس کے باوجود کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی عمارت کرائے کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کیا جاتا ہے نے کہا کہ

پڑھیں:

ثاقب نثار نے ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کی طرح عدلیہ کو بھی خود احتسابی کرنی چاہیے، طلال چوہدری

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر فوج میں اتنے بڑے عہدے پر موجود شخص کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے تو باقی ادارے کیوں نہیں خود احتسابی کرتے، سب سے زیادہ سہولتکاری عدلیہ سے ہوئی ہے، عدلیہ کو بھی اپنے اداروں میں احتساب کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم بیرون لندن سے واپس آئے تو انہوں نے مینار پاکستان جلسے میں اپنے خطاب میں واضح کہہ دیا تھا کہ وہ اپنی ذات کے حوالے سے سب کو معاف کر رہے ہیں اور کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے یہ ضرور کہا تھا کہ پاکستان جس کی 4 روپے کی روٹی 24 روپے کی ہوئی، 100 کا ڈالر 300 کا ہوا، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی، عام آدمی کی زندگی مشکل ہوئی، پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہوا اور پاکستان میں بزدار جیسے تجربے کیے گئے، اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے یقیناً ان لوگوں کو کٹہرے میں ضرور لانا چاہیے جنہوں نے پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک بڑے سیاسی لیڈر ہیں، وہ جتنے بڑے لیڈر ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اس سے بڑے ظرف والا انسان بنایا ہے، وہ اپنی ذات کے حوالے سے کبھی بھی انتقام کی بات نہیں کرتے، رہی بات پاکستان کے حوالے سے تو جن لوگوں نے قانون توڑا، جس سے نقصان پاکستان کا ہوا، فوج کے ادارے کی ساکھ خراب ہوئی، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اگر فیض حمید کے خلاف کارروائی ہوئی ہے تو ٹھیک ہوئی ہے۔

کیا فیض حمید کو سزا سے نواز شریف مطمئن ہیں یا وہ سمجھتے ہیں کہ باقی سہولتکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے؟ اس سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ بار بار کے تجربوں اور زور زبردستی سے لاڈلوں کو نہ لایا جائے، نواز شریف کا فوکس صرف عام آدمی کی زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کی زندگی آسان بنانے کے لیے اپنا چھت، اپنا گھر، گرین بسز، انفراسٹیکچر، مفت دوائیاں، لیپ ٹاپ، بلاسود قرضے، وضائف جیسے منصوبوں پر فوکس رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو سزا آئین پاکستان کی فتح، قانون کی سربلندی کا اعلان ہے، طارق فضل چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ ثاقب نثار سمیت جن لوگوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، خواہ وہ ثاقب نثار ہو یا کوئی اور ہو، اگر فوج میں اتنے بڑے عہدے پر موجود شخص کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے تو باقی ادارے کیوں نہیں خود احتسابی کرتے، سب سے زیادہ سہولتکاری تو ہوئی ہی عدلیہ سے ہے، پاکستان میں زیادہ تر خرابیاں اسی طرح کے فیصلوں سے ہوئی ہیں، عدلیہ کو بھی اپنے اداروں میں احتساب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آمریت کا بھی سامنا کیا ہے، ہم نے سیاسی آمِر بانی پی ٹی آئی کا بھی سامنا کیا، ہمیں بار بار ڈبویا گیا، ہم ابھر کے سامنے آئے، نواز شریف آج بھی اپنے کام سے جانے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ثاقب نثار طلال چوہدری فیض حمید مسلم لیگ ن نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کی کوشش کر رہے ہیں: طلال چوہدری
  • طلال چوہدری: برطانیہ کی عدالتوں نے جھوٹا بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف فیصلے دیے
  • افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
  • ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال چوہدری
  • ثاقب نثار نے ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کی طرح عدلیہ کو بھی خود احتسابی کرنی چاہیے، طلال چوہدری
  • وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • فیض حمید کے بعد کس کس بکرے کی ماں خیر منائے؟ طلال چوہدری بول پڑے
  • آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہوں یا بانیٔ پی ٹی آئی سب کو سزا ملے گی: طلال چوہدری
  • آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قوانین کیخلاف ورزی سے باز رہیں، طلال چوہدری