Daily Ausaf:
2025-04-22@07:06:47 GMT

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی توسیع کے بعد ایوان صدر میں مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا، جن سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھانے والوں میں سید عمران احمد شاہ، شذرا منصب علی اور ارمغان سبحانی شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان دیا گیا ہے۔چوہدری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی اور شذرا منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔

حلف برداری کے بعد تینوں وزرا کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔اس وقت وفاقی کابینہ میں 31 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون
  • وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ
  • کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری