امدادی وسائل میں کمی لیکن روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد جاری رہے گی، گوتیرش
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بنگلہ دیش میں مقیم 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کی تکالیف میں کمی لانے اور انہیں خوراک سمیت ضروری امداد کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں ان پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بنگلہ دیش آئے ہیں جہاں انہوں نے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے ان لوگوں کو تحفظ دینے پر بنگلہ دیش کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور عالمی برادری سے ان کی مدد کے لیے وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی۔
Tweet URLانہوں نے بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم روہنگیا کیمپ کے دورے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال رمضان میں کسی بحران زدہ آبادی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس مرتبہ انہوں نے روہنگیا پناہ گزینوں اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا جو فیاضانہ طور سے میانمار کے ان مصیبت زدہ لوگوں کے کام آ رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ اس دورے میں پناہ گزینوں نے انہیں بتایا کہ وہ محفوظ طور سے میانمار واپس جانے اور کیمپوں میں رہن سہن کے حالات میں بہتری کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بحرانوں کا سامنا کرنے والے جو لوگ امدادی وسائل میں کمی آنے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان میں کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزین بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ ان کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔امدادی وسائل کا بحراناس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور یورپی ممالک سمیت بڑے عطیہ دہندگان کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی بند کیے جانے یا ان میں بھاری کٹوتیوں کے باعث دنیا بھر میں انسانی امداد کی فراہمی خطرات سے دوچار ہے۔ ان حالات میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں مہیا کی جانے والی غذائی امداد میں بھی کمی آنے کا خدشہ ہے۔
تاہم، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ رکن ممالک سے بات کر کے اس روہنگیا آبادی کے لیے امداد کی ترسیل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حالیہ دنوں مزید بہت سے روہنگیا میانمار سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش آئے ہیں جنہیں اپنے ملک میں مسلمان ہونے کی بنا پر بھی نفرت اور تشدد کا سامنا تھا۔ کل مسلمانوں سے نفرت کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ان لوگوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔
میانمار ان لوگوں کا وطن ہے جہاں ان کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار واپسی ہی پناہ گزینوں کے اس بحران کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ کاکس بازار میں رہنے والے پناہ گزین تعلیم، ہنر کی تربیت اور خوف کفالت کے مواقع چاہتے ہیں۔ جب لوگوں کو اچھے مستقبل کے امکانات دکھائی نہ دیں تو تشدد، جرائم اور سلامتی کے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔
بنگلہ دیش کا فیاضانہ کردارسیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کی ان پناہ گزینوں کے لیے مدد کا اعتراف کرنا ضروری ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود انہیں فیاضانہ مدد فراہم کی ہے۔
کیمپ اور اس میں رہنے والے پناہ گزینوں کو موسمیاتی بحران کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ موسم گرما میں یہاں شدید گرمی پڑتی ہے اور جنگلوں میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طوفانوں اور مون سون کے موسم میں سیلاب اور پہاڑی تودے لوگوں کے گھروں اور زندگی کے لیے خطرہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ 2018 میں کاکس بازار آئے تھے اور تب سے اب تک اس کیمپ کے حالات میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم مسائل اب بھی باقی ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
عالمی برادری سے اپیلسیکرٹری جنرل نے میانمار میں متحارب فریقین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تشدد کو روکیں اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ میانمار اور بالخصوص اس کی ریاست راخائن کے حالات بدستور سنگین ہیں جہاں خطرات سے دوچار آبادیوں کو مسلح تنازع اور منظم مظالم سے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
عالمی برادری روہنگیا بحران سے منہ نہیں موڑ سکتی اور انہیں نظرانداز کرنا قابل قبول نہیں ہو گا۔ ان لوگوں کو بنگلہ دیش میں وقار سے رہنے کے لیے مدد کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ میانمار میں امن و انصاف اور روہنگیا کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور ان کے خلاف امتیازی سلوک اور مظالم کا خاتمہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روہنگیا پناہ گزینوں سیکرٹری جنرل بنگلہ دیش کے کاکس بازار نے کہا کہ ان لوگوں لوگوں کو انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومتی صفوں سے تمام مذہبی اکابرین کی اہانت ناقابل برداشت ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتیں خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ خاموش رہنے کا مطلب اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی جانب سے ہی بیان تصور ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معدنی وسائل پر قبضہ کے لیے گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کیا جائے گا، فرقہ واریت اور تعصبات کو ہوا دی جائے گی اسکے بعد خطے کا امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور کسی بھی مراعات یافتہ غیر سیاسی شخص کے بیانیے کو قبول نہیں کریں گے۔ حکومتی صفوں سے تمام مذہبی اکابرین کی اہانت ناقابل برداشت ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتیں خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ خاموش رہنے کا مطلب اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی جانب سے ہی بیان تصور ہو گا۔ غیر سیاسی سلیکٹیڈ مراعات یافتہ افراد کے بیان پر وزیراعلیٰ کی طرف سے وضاحت آنی چاہیے۔ ان تمام تر مس ڈیلیورنس کا ذمہ دار اس حکومت کو بنانے والے لوگ ہیں جنہوں نے سیاسی کارکنوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر غیر سیاسی افراد کو نواز کر جی بی کی سیاسی تاریخ میں ایک ناجائز روایت ڈالی۔
کاظم میثم کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع کے نامور عالم دین آغا راحت حسینی پر توہین آمیز گفتگو ثابت کرتا ہے کہ خطے کو نئے بحران کی طرف دھکیلنے کا سکرپٹ تیار ہو چکا ہے۔ اس کی آڑ میں فرقہ واریت اور علاقائیت کو ہوا دینے کی حکومتی کوشش کے علاوہ کیا سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر کسی مذہبی رہنما یا کسی خفیہ ادارے کو وسائل کی غیرمنصافہ تقسیم کے ثبوت چاہیے تو ہم سے لے لیں، اگر ثبوت نہ فراہم کر سکے تو ہم سیاست چھوڑیں گے۔ رہی بات ہمارے قدرتی وسائل کو لوٹنے کی کوششوں کی تو کوئی ذہن سے نکال لیں کہ خوف جبر اور سازشوں کے ذریعے یہاں کے وسائل کو لوٹ سکو گے۔ تمام مکاتب فکر کے اکابرین کی اہانت وہ بھی حکومتی صفوں اور سیاسی طبقے کی طرف سے افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دیامر بھی ہمارا ہے اور گلگت و بلتستان بھی۔ اتحاد و وحدت، مذہبی و علاقائی ہم آہنگی کچھ عناصر سے ہضم نہیں ہو رہا۔حکمران اور حکومتی مشنری کوئی مقدس ہستی نہیں جس پر تنقید نہ ہو۔ ہم ریاستی اداروں کو بتلانا چاہتے ہیں کہ ریاست کے وسائل کو غیر سیاسی کو سیاسی بنانے کے لیے خرچ نہ کریں۔