پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 11ویں سیزن میں ٹورنامنٹ میں شامل ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟
پاکستان سپر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لیگ کے آئندہ سیزن سے قبل 2 نئی ٹیموں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔کہ لیگ کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانا تھا، آج ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں میچز کروانا ہے۔
مزید پڑھیں:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں جبکہ مزید 2 ٹیموں کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 2025 کے سیزن میں 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ اور فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائٹیڈ ایڈیشن11 پشاور زلمی پی ایس ایل چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندر ملتان سلطانز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشن11 پشاور زلمی پی ایس ایل چیف آپریٹنگ آفیسر کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندر ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
پشاور:افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔