ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے علاج کو متاثر ہونے نہیں دینگے، وزیر اعلیٰ جی بی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ اور بارکونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے مفت علاج کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے سے جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جون 2025ء تک ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے علاج کروانے والے مریضوں کیلئے درکار فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے صوبائی سیکریٹری صحت اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی مشاورت سے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو بھی ہدایت کی کہ گلگت بلتستان بار کونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 30 لاکھ گرانٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کے سیکریٹریز کو پابند بنائیں کہ فوری طور پر صوبائی حکومت کی جانب سے متعین کردہ ریونیوز کے ٹارگٹ کے 100 فیصد حصول کو یقینی بنائیں اور تمام فنڈز کو محکمہ خزانہ میں منتقل کریں۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری صحت ودیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی سیکریٹری انڈومنٹ فنڈ کے گلگت بلتستان وزیر اعلی کو یقینی
پڑھیں:
آسان کاروبار فنانس سکیم کے ذریعے بلاسود کتنا قرضہ مل سکتا ہے؟
حسن علی: وزیراعلیٰ آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبارکارڈسکیموں بارےسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، صوبائی وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نےاجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں بلاسود قرضوں کی دونوں سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی پیسک سائرہ عمر کی سکیموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں بارے اہم فیصلے کئے گئے۔
سیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود ،صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود محکمہ خزانہ ،اربن یونٹ کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ضلعی عدالتوں میں مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے سول ججز بھرتی کرنے کا فیصلہ
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ قرضوں کےحصول کیلئےلاکھوں افسران نےدرخواستیں دی ہیں،آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3کروڑ تک کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔
آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 10لاکھ تک بلا سود قرضے کی سہولت موجود ہے، کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں۔
کاروبار فنانس وکاروبار کارڈ سکیموں کے ذریعے 34ہزار سے زائد کاروباری افراد کو قرص جاری ہوچکے،آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ 4ہزار کارڈ منظور ہوچکے۔
پنجاب حکومت کا اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ 1899 میں ترمیم کرنےکا فیصلہ