شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔
شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
اس موقع پر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیراعظم کامشکور ہوں ،انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شبیر احمد عثمانی کو
پڑھیں:
ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔کھیئل داس کوہستانی تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس اسٹاپ کے قریب کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے نعرے لگائے اور وزیرمملکت کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور ٹماٹر پھینکے۔
کھیئل داس کوہستانی نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی گاڑی پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا تاہم ڈرائیور گاڑی کو وہاں سے تیزی سے نکال کر لےگیا، ایس ایس پی کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کھئیل داس کوہستانی کو فون کیا اور کہا کہ حملہ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سیاسی عدم برداشت اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ شہباز شریف نے سندھ حکومت کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔
آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان