سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام؛ ایف ائی اے سائبر کرائم کا نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو بتادیا گیا تھا کہ رشوت طلب کرنے والا ایف آئی اے کا کوئی آفیسر نہیں بلکہ جعل ساز ہے۔
اداکارہ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جعل ساز نے ڈی پی پر ایف آئی اے آفیسر کی تصویر لگا کر آپ کو کال کی اور رشوت مانگی۔
حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو ہدایت کی گئی تھی کہ جعل ساز کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروائیں تاہم انھوں نے ایسا کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر بیان دیا۔
ایف آئی اے حکام کے بقول جعل ساز کا تعلق وہاڑی سے ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ یہ تمام معلومات فراہم کیے جانے کے باوجود نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر جھوٹا الزام لگایا۔
سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانا قانوناً جرم ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت اور شواہد کے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نادیہ حسین کے رشوت طلبی کے الزامات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ ایک منظم ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں جو ایک سنگین جرم ہے۔
یاد رہے کہ بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔
ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔ ملزم نادیہ حسین کے شوہر ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کے سوشل میڈیا پر ایف ا ئی اے کے خلاف
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔