وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کےلیے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی، ملکی معیشت کی ترقی کےلیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیرنس کے وقت میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

دوران ملاقات شرکاء نے گفتگو میں کہا کہ مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں، کاروباری شخصیات نے درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کاروباری شخصیات کی تجاویز پر مبنی پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-32

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زاید ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون کے لیے ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک میں گرین کومپیکٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اہم ترقیاتی پیش رفت سے پاکستان کی معیشت میں استحکام،  سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ  عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • معاشی بحران سے نکل چکے ،ترقی کی جانب رواں دواں،وزیراعظم
  • پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں اہم پیش رفت
  •  پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا، غیرملکی سرمایہ کاروں کو لانا ہے: شہباز شریف
  • وزیراعظم کا قومی ریگولیٹری اصلاحات کے پیکج کا اجرا
  • کاروباری اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ریگولیٹری اصلاحات کے نئے فریم ورک کا اعلان
  • 8 سال بعد پاک برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
  • پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت
  • درآمدات اور برآمدات کی کلیئرنس مزید تیز اور شفاف بنائی جائے، شہباز شریف