سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان نے 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-12
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک)امریکی ایوان نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بل کے 312 حق میں اور 112 مخالفت میں ووٹ آئے، یہ بل اب سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔نئے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری اور یوکرین کے لیے آئندہ دو سال میں 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔بل میں اسرائیل کے دفاعی پروگرامز، بالخصوص آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلِنگ کے لیے مکمل فنڈنگ بھی شامل ہے۔دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلی اور تنوع کے منصوبوں کے فنڈز میں 1.6 ارب ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے یہ بل قانون بن جائے گا۔