ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,030 روپے اضافے کے بعد 265,174 روپے سے بڑھ کر 269,204 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 243,085 روپے سے بڑھ کر 246,779 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 90 روپے اضافے کے بعد 3,530 اور دس گرام چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے کے بعد 3,026 ہو گئی ۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,942 ڈالر سے بڑھ کر 2,988 ڈالر ہو گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 107ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 174روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 6ہزار 684روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
Tagsپاکستان