پاکستان کا سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے-

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے 1 منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کروا کر تاریخ رقم کردی۔طلحہ وحید نے یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب ٹینس سروسز کی تھیں۔

طلحہ وحید نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلہ کیا اور 40+ ڈبلز کیٹیگری میں 144 کی بہترین درجہ بندی حاصل کی۔ طلحہ وحید نے 35+، 40+ اور 45+ ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل جیتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سینئر ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی بہترین عالمی رینکنگ 40 پلس ڈبلز کیٹیگری میں 144 رہی ہے۔

طلحہ وحید نے یہ گینز بک آف دی ورلڈریکارڈ توڑنے کا عزم اس وقت ظاہر کیا جب انہیں 2019 میں امریکہ کے جان پیری کی جانب سے قائم کردہ 42 کامیاب سروسز کے عالمی ریکارڈ کا علم ہوا۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے طلحہ وحید نے تین ماہ سخت ٹریننگ کی اور ہر تکنیکی پہلو پر کام کیا۔

8 نومبر 2024 کو لاہور میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق انہوں نے اپنا باضابطہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ 10 مارچ 2025 کو سامنے آیا جب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر ان کے نئے ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے طلحہ وحید کو زبردست مبارکباد دی گئی ہے۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیا الدین طفیل اور دیگر عہدیداران اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن ہے ۔

زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • ‘ہیئر ڈرائر’ کے بعد ‘ہیئر ٹریمر’ پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
  • 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ