Daily Ausaf:
2025-12-13@23:09:40 GMT
نمک کی کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔زخمی شخص اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق مزدورں کی شناخت ہدایت اللہ اور رسول زمان کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
مراکش میں دوعمارتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔
حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جبکہ دوسری خالی تھی۔
عمار تیں گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔