بھارت میں اب مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آگئی ہے، سنجے راوت
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں تنگ نظری کیطرف دھکیلا جا رہا ہے اور ایک مخصوص گروہ ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج پورے بھارت میں ہولی کا تہوار منایا گیا ہے۔ اس دوران شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہولی ایک ایسا تہوار ہے، جس میں سبھی لوگ مل کر رنگ کھیلتے ہیں لیکن آج ملک اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف نماز پڑھی جاتی ہے تو دوسری طرف اسکے مقابلے میں ہولی کھیلی جارہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہم بہت تنگ نظری کی طرف جارہے ہیں اور یہ تنگ نظری ملک، سماج، معاشرہ اور ہندو مذہب کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہماری تصویر ایک آزاد خیال اور روادار مذہب کی ہے، اسی لئے دنیا میں ہندو مذہب کا احترام کیا جاتا ہے، ہم اپنے مذہب کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی ثقافت میں سب کو قبول کرتے ہیں، لیکن گزشتہ 10 برسوں میں یہاں ہماری ثقافت کی آزادی چھین لی گئی ہے۔
شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں تنگ نظری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور ایک مخصوص گروہ ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ہولی کے موقع پر کہا کہ ہم کسی کو بھی مخالف نہیں مانتے، آج ہولی اور رنگ کا ایک اہم تہوار ہے۔ کئی سالوں سے یہ تہوار سبھی مل کر مناتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا "میں حال ہی میں دہلی میں تھا، جہاں پہلے مرلی منوہر جوشی، لال کرشن اڈوانی اور اٹل بہاری واجپئی جیسے لیڈر اپنے گھروں میں ہولی مناتے تھے، سبھی سیاسی پارٹیوں اور مذاہب کے لوگ اس میں شامل ہوتے تھے، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے یہ روایت بند ہوگئی ہے"۔ پبلک سیکورٹی ایکٹ کے بارے میں سنجے راوت نے کہا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
سنجے راوت نے کہا کہ ہم جیسے لوگ ہمیشہ اس لڑائی میں شامل رہے ہیں، ایمرجنسی کے خلاف لڑنے والے آج 26 جنوری کو یوم سیاہ کیوں مناتے ہیں، اگر آپ نے ہمارے حقوق اور آزادی کو سلب کیا تو اس ملک کی عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا "آپ مذہب کے نام پر نشہ دے کر ہماری آزادی پر حملہ نہیں کرسکتے"۔ سنجے راوت نے کہا کہ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ ان کے خلاف کوئی کھڑا نہیں ہوگا، تو ہم کھڑے ہیں اور لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ ہم کہا کہ ا مذہب کے
پڑھیں:
فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان جلد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تنازعات کے باوجود فلم کی تشہیری مہم کا آغاز دبئی سے ہو گیا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم ’عبیر گلال‘ کے میوزک لانچ ایونٹ کی مختلف تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار فواد خان 9 برس بعد بالی ووڈ کی فلم ’عبیر گلال‘ سے بھارتی سنیما کا رخ کر رہے ہیں تاہم ان کی واپسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae)
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینہا (ایم این ایس) نے فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز کی مخالفت کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کی پہلی تشہیری مہم کی تقریب بھارت کے بجائے دبئی میں منعقد کی گئی۔
دبئی کے گلوبل ویلج میں منعقدہ میوزک لانچ ایونٹ میں فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی تاہم فواد خان اور وانی کپور کی آن اسکرین جوڑی نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس کی دھوم سوشل میڈیا پر بھی مچی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب سے قبل فلم کا مکمل میوزک البم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تھا۔
لندن میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان عبیر سنگھ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدِمقابل وانی کپور جلوہ گر ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض آرتی ایس بگدی نے انجام دیے ہیں اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پسِ منظر میں کی گئی ہے۔
یہ فلم 9 مئی 2025ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس سے قبل فواد خان آخری بار 2016ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے۔
Post Views: 2