کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں کالر کی جانب سے کال کرکے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
چند دن قبل جوریہ سعود کے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے رمضان شو میں صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک کالر نے فون کرکے مولوی صاحب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی سے کال کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ ملیر کے علاقے میں رہتے ہیں اور آئے دن ٹریفک پولیس والے ان کا چالان کر دیتے ہیں۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس گاڑی کے تمام کاغذات ہوتے ہیں جب کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہوتا ہے لیکن اس باوجود ٹریفک پولیس والے کوئی نہ کوئی خرابی نکال کر ان کا چالان کر دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آئے روز ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کاٹنے سے تنگ آ چکے ہیں، اس لیے انہیں کوئی وظیفہ بتایا جائے۔
کالر کی بات پر پروگرام میں موجود مولوی صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں اور اعلیٰ افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ موٹر سائیکل سوار افراد کا خیال رکھا کریں۔
مولوی صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ظلم موٹر سائیکل والوں کے ساتھ ہوتا ہے، ایک تو پیٹرول مہنگا، اوپر سے ٹریفک پولیس والے ان کے چالان کاٹتے رہتے ہیں۔
مولوی صاحب نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوار دیہاڑی پر مزدوری کرنے جاتے ہیں، اس لیے ان کا خیال کیا کریں۔
ساتھ ہی مولانا صاحب نے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ بھی بتایا اور موٹر سائیکل والوں کو ہدایت کی کہ وہ جیسے ہی ٹریفک پولیس والوں کو دیکھیں وظیفہ پڑھنا شروع کریں، ان کا چالان نہیں ہوگا۔
کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئ، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور زیادہ تر صارفین نے دعویٰ کیا کہ پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے اس طرح کی جعلی کالز کروائی جاتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Express TV (@entexpresstv)
مزیدپڑھیں:ٹی وی کی وہ اداکارائیں جو اپنا مذہب بھول کر ہولی کے رنگوں میں بھیگ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ویڈیو وائرل ٹریفک پولیس موٹر سائیکل مولوی صاحب کی جانب سے سے ٹریفک کالر کی
پڑھیں:
شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
لاہور قلندرز کی منیجمنٹ کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کی جانب سے شاہین آفریدی کو دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی میں آئی فون کا ڈبا پکڑایا گیا لیکن وہ خالی تھا جس کے بعد انہیں ایک اور گفٹ باکس دیا جاتا ہے اور باقی کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ قریب آ کر دیکھیں کہ اس میں کیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی گفٹ باکس کھولتے ہیں تو اس میں سے 24k گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو میکس نکلتا ہے۔ جس پر مینجمنٹ کہتی ہے کہ یہ فون شاہین شاہ آفریدی کے لیے اسپیشل بنایا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی فون ہاتھ میں اٹھائے پنجابی میں کہتے ہیں ’بشیرا اے ہیوی اے‘۔
The iPhone has landed ????????
Our Captain Qalandar receives a gift he’s worthy of ????????????
A custom 24K Gold-plated IPhone 16 Pro, made just for Lahore Qalandars’ main man, Shaheen! pic.twitter.com/PYigEiJvRR
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 20, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین کی جانب سےاس کی تعریف کی گئی وہیں چند صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے۔
اسامہ کان اچکزئی لکھتے ہیں کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم مینجمنٹ کو کاپی نہ کریں۔
Don't copy ipl teams management #PSLX #ipl https://t.co/8WUU23SUbK
— Usama Khan Achakzai (@UAchakzai33) April 20, 2025
عبداللہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل کا پٹھان پنجابی بول رہا ہے یہ پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے۔
A Pathan from Landi Kotal is speaking Punjabi.
That's the beauty of PSL. https://t.co/bIWaIbmNxa
— Abdullah (@abdullahhammad4) April 20, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی موجیں ہو گئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈیرل مچل نے بشیرا سے آئی فون کا ڈبا چھینا وہ بہت دلچسپ ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ مجھے لاہور قلندرز کی ٹیم سے محبت ہے۔
Mojain hugyin Shaheen ki haha
And also the way Mitchell snatched the box from Basheera at the end, man I love this team???? https://t.co/Stq5jRB7KO
— Saba. ???????? (@JaaneJahaann) April 20, 2025
حیا نامی صارف لکھتی ہیں کہ شاہین آفریدی کو آئی فون دینے کی بجائے یہ رقم مختلف فلاحی اداروں کو عطیہ نہیں کر سکتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ شاید وہ پہلے ہی عطیات دیتے ہوں لیکن مزید دیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ پلیٹڈ آئی فون دینے کی ضرورت نہیں تھی۔
instead of doing this cant they donate to different organisations?
i get that they might already do but they can always donate more? bec honestly there is never a need for a gold plated iphone https://t.co/HDGLb4rIQ8
— Haya (@keepplurking) April 20, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل آئی فون آئی فون 16 پرو میکس پی ایس ایل شاہین آفریدی لاہور قلندرز