وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جیلوں سے دہشت گرد کمانڈرز کو چھوڑا گیا، خوارج اور بی ایل اے کے لوگ مل کر آپریٹ کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خوارج اور بی ایل اے نظریاتی طور پر نہیں ملتے لیکن ان کو اکٹھا کیا گیا، ان کے ہینڈلرز اور اسپانسر ایک ہی ہیں، ہم نے افغانوں کو پناہ دی، بی ایل اے افغان سرپرستی میں پل رہی ہے، افغانستان اپنی زبان پوری نہیں کررہا اور کسی دوسرے کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہماری روایات اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ روزگار اور بجلی نہیں ہوگی تو پہاڑوں پر چڑھ جائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان دہشت گرد گروپوں کا اتحاد بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کر وایا ہے، بلوچ گروپوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، ان کا اتحاد کس نے کروایا؟ ہمارے پاس ثبوت ہیں، دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو ختم کردے، ان سب دہشت گردوں کی نانی بھارتی خفیہ ایجنسی را ہے۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملے کا مین اسپانسر مشرقی پڑوسی ملک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت جعفر ایکسپریس حملہ، شہداء کی میتیں اور زخمی مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیے گئے

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کیا صرف پاکستان میں مسنگ پرسنز ہیں؟امریکا، برطانیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی مسنگ پرسنز ہیں، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں بھی لاپتا افراد کا معاملہ ہے، بلوچستان کے لاپتا افراد کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا مقصد پروپیگنڈا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی دہشت گرد کر رہے ہیں، یہ ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں، ایک خاص قسم کے بیانیے کی وجہ سے لوگ کنفیوز ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے کل کو محفوظ کرنے کے لیے اپنا آج قربان کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی نے کہا کہ

پڑھیں:

افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  
  • بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج
  • اسحاق ڈارکے دورہ کابل میں اعلانات حوصلہ افزا
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے،جرگے کاخواہ مخواہ واویلا کیا جارہا ہے: طلال چودھری
  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک