ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے، جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے، جن پر مختلف نام درج تھے۔ 

حکام کے مطابق یہ ملزمان کئی سال قبل غیر قانونی طریقے سے لینڈ روٹس کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے اور یہاں مقامی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے۔ مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلا دیش جا رہے تھے اور پاکستان میں ملازمت کی غرض سے مقیم تھے۔ ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسافروں کو آف لوڈ

پڑھیں:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔

مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

رجب بٹ نے پتلو کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، مگر آپ سب کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ میرے اور بھی دوست دوحہ قطر میں ہیں تو میں نے پتلو کو بھی فون کر کے ایک دن کیلیے مدعو کیا تھا، پہلے تو اُس نے انکار کیا مگر پھر وہ مان گیا۔

رجب بٹ کے مطابق ہم نے کل اُس کی ٹکٹ کروادی تھی اور آج صبح اُسے دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
  • لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں، جماعت اسلامی کا ملتان غزہ مارچ