مولانا فضل الرحمان کی جنوبی وزیرستان مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
—فائل فوٹوجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، 2 موٹر سائیکلیں، شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تھے۔