چین میں مصنوعی ذہانت سے اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بیجنگ :رواں سال کے دو اجلاسوں میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ایک مقبول موضوع رہا ہے۔ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں مستقبل کی صنعتوں جیسے بائیو مینوفیکچرنگ، کوانٹم ٹیکنالوجی، ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس اور 6 جی کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں سے ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس” کا تذکرہ پہلی مرتبہ ورک رپورٹ میں کیا گیا ہے ، جو صنعتی اپ گریڈنگ کی قیادت کرنے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں چین کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کا عروج چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہشاید اب بھی بہت کم لوگ ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس ” کی اصطلاح سے واقف ہوں گے۔
سرچ انجنوں کے ذریعے ، آپ کو معلوم ہوگا کہ اس سے مراد مصنوعی ذہانت کو جسمانی شکل جیسے روبوٹس میں ضم کرنا ہے ، جس سے انہیں ماحول کو محسوس کرنے ، سیکھنے اور بات چیت کرنے کی صلاحیت ملتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ سمجھنا آسان نہ ہو، لیکن اگر آپ نے چائنا میڈیا گروپ کا 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھا ہے، تو اسٹیج پر سرخ رنگ کے ملبوسات میں رقص کرتے انسان نما روبوٹس نے یقیناً آپ کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ہوں گے ، یہی ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس ” روبوٹ ہیں۔ لہذا ، انسان نما روبوٹ ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس ” کا سب سے اہم کیریئر ہے ، اور یقیناً اس کی دیگر بیرونی شکلیں بھی ہوسکتی ہیں۔ حالیہ عرصے کے دوران چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نے لوگوں کے تخیل کو وسیع کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا میں انسان نما روبوٹس کے علاوہ ہانگ چو اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے کم لاگت میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل اے آئی ماڈل لانچ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
اس کے بعد ، علی بابا کے تھونگ ای چھیئن ون کووین کے ڈیریوڈ ماڈلز کی تعداد 100،000 سے تجاوز کر گئی ہے ، جس نے میٹا کی لاما ماڈل سیریز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کا پہلا اوپن سورس لارج ماڈل بن گیا ہے۔چینی اسٹارٹ اپ کمپنی مونیکا نے باضابطہ طور پر مانس نامی ایک عام روزمرہ مقاصد کی اے آئی ایجنٹ پروڈکٹ جاری کی ہے جو ایک اور نیا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے، یہ پروڈکٹ منصوبہ بندی سے لے کر عملدرآمد تک کے کاموں کو خود مختاری سے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جیسے رپورٹس لکھنا اور فارم بنانا وغیرہ۔ایک کے بعد ایک کارآمد جدت طرازی نے عالمی رائے عامہ کی توجہ “چین کی مصنوعی ذہانت” کی طرف مبذول کروائی ہے، اور اس سے چین کی بین الاقوامی مسابقت کی ازسرنو تفہیم اور عالمی سطح پر چین کی مارکیٹ ویلیو کی دوبارہ پہچان کا بھی آغاز ہوا ہے۔2024 میں ، عالمی انسان نما روبوٹ مارکیٹ کا سائز تقریباً 14 بلین یوآن رہا ، اور چینی انسان نما روبوٹ انڈسٹری کا مارکیٹ سائز دنیا کا تقریباً یک تہائی ہے ۔ متعدد سرمایہ کاری بینکوں اور تھنک ٹینکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2035 تک ، عالمی انسان نما روبوٹ صنعت ایک ٹریلین پیمانے تک پہنچ جائے گی۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس ” کی صنعت میں وسیع ترقی کے امکانات ہیں اور صنعتی ترقی کے نئے دور میں یہ اہم کردار ادا کرے گی .
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کہتے ہیں کہ چینی معجزے کا “دوسرا نصف” زیادہ حیرت انگیز اور اعلیٰ معیار کی ترقی ہوگی۔ ہمارا اعتماد چین کی بڑی مارکیٹ اور گھریلو طلب، چین کی مضبوط صنعت اور جدت طرازی کی رفتار، اور چین کے ادارہ جاتی فوائد اور اصلاحات اور کھلے پن میں مضمر ہے۔ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی ترقی اور مسلسل پالیسی اسپورٹ کے ساتھ ، چین کا سائنسی اور تکنیکی طاقت بننے کا راستہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے ، اور عالمی معیشت میں چین کا کردار زیادہ سے زیادہ اہم ہوتا جارہا ہے۔ چینی مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت چین اور یہاں تک کہ عالمی معیشت کے لئے ترقی کی نئی رفتار فراہم کرے گی۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی انسان نما روبوٹ مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی کی ترقی چین کی
پڑھیں:
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے۔ عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے زور ڈالے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی، مالیاتی شمولیت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے ترکمان قوم اور قیادت کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی مثال قرار دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کردار کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکمان قوم کے رہنما گربانگلی بردی محمدوف اور صدر بردی محمدوف میرے لیے بھائیوں جیسے ہیں۔ انہوں نے ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل جانبداری پر مبارکباد دی اور کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر اور ترکمان عوام کی گرمجوشی، سفید سنگ مرمر کی خوبصورتی کے ساتھ قابل تعریف ہیں۔
شہباز شریف نے عالمی امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے رواں سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشتگردی کے نئے خطرات کی جانب توجہ دلائی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ افغان حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد فراہم کرے۔
وزیراعظم نے اپنی خارجہ پالیسی کے اصول بھی واضح کیے اور کہا کہ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عالمی ترقی کے لیے 2023 کے ایجنڈے کو جامع لائحہ عمل قرار دیا، مالیاتی شمولیت اور خواتین کو معاشی دھارے میں شامل کرنے کی اہمیت اجاگر کی، اور کہا کہ پاکستان کا صاف اور سرسبز ترقیاتی ماڈل دنیا کے لیے مثال ہے۔
مزید برآں، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی اور عالمی عدم مساوات کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی عالمی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے 2025 کو بین الاقوامی امن اور اعتماد کا سال قرار دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشک آباد ترکمانستان وزیراعظم محمد شہباز شریف