پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا وزیراعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے، ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے، آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے، کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیراعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے، ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے، آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے، کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے، یہ کوئی نیا ایشو نہیں ہے، ہر وقت وزیر اعلیٰ سندھ آپ کا مقدمہ لڑتے ہیں، اس اشو کو جہاں بھی اٹھایا گیا وہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے مخالفت کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہر مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے لیکن پانی کی تقسیم ٹھیک ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام روزگار کا مطالبہ کرتے ہیں، جتنے سندھ کے لوگوں کی نوکریوں کی ڈیمانڈ ہے، اتنی سرکاری نوکریوں نہیں ملتیں، ہر کوئی وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتا ہے، اب اس پورٹل کے تحت ملازمت کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف گھر ہی نہیں دیئے بلکہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بنائے اور خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دیئے، ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے 10 لاکھ اسامیاں بنیں، پرائیوٹ سیکٹر زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں دینے والوں سے کہتا ہوں کہ آئیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں، ابھی سندھ کے عوام آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، میں ہوکر آیا ہوں، پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ اور پی ایس ایف سے کہتا ہوں وہ اس کی مہم چلائیں، بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں وہ بھی اس پورٹل کا حصہ بنیں اور سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائیں، مہنگائی کم ہورہی ہے، ہم ماڈرن ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو انہوں نے سندھ کے نے کہا
پڑھیں:
آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں میں گہرائی سے جھلکتے ہیں۔
6 کینالز منصوبےکیخلاف دھرنے میں پی ٹی آئی کی شرکت ، حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو علامہ اقبالؒ کی تعلیمات سے منسلک کریں، جو تنقیدی سوچ، ہمدردی اور جرأت کی تلقین کرتی ہیں تاکہ ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ آج جب ہمیں معاشی مشکلات اور قومی وحدت کو لاحق خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو ایسے حالات میں ہمیں علامہ اقبالؒ کے پیغام کی روح کو تازہ کرنا ہوگا، تاکہ ہم ایک متحد اور باہمت قوم کی صورت میں ابھریں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے صرف الفاظ میں ہی نہیں بلکہ ہم جمہوریت، مساوات اور ترقی کے لیے کھڑے ہو کر علامہ اقبالؒ کو عملی طور بھی خراج عقیدت پیش کریں ۔ آئیے ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں جو اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہو اور جو ہماری آنے والی نسلوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا میرا ہدف ہے ، دھواں دار بیٹر صاحبزادہ فرحان
مزید :