اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )جمیعت علمائے اسلام کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا، ۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا جبکہ پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے تحریری یقین دہانی مانگ لی، جے یو آئی نے اپوزیشن اتحاد کے لیے مزید سوالوں کے جواب بھی مانگے۔جے یو آئی نے مقف اپنایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا تھا بعد میں الزام جے یو آئی پر لگانا افسوس ناک عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات پر بھی جے یو آئی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اپوزیشن کرے گی پارٹی کے سطح پر نہیں ہوں گے۔
جے یو آئی نے سوال کیا کہ اپوزیشن اتحاد نیا بنایا جائے گا یا تحفظ آئین پاکستان کے تحت اتحاد کام کریں گا، نئے اتحاد کا اسٹرکچر کیا ہوگا، کون کون سی جماعتیں شامل ہوں گی۔جمیعت علما اسلام نے مزید تجویز دی کہ اپوزیشن اتحاد اپنے فیصلے خود کرے گا با اختیارہوگا، پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرے مگر حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد کا ہوگا، تمام فیصلے تحریری ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کرکے ہمیں آگاہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان سے مشاورت مکمل اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں
تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی