علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر بیانات کی تحقیقات کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان لاہور میں ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہو سکیں۔
علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق وکیل نے استدعا کی کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے آئندہ مناسب تاریخ دی جائے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد نے کی۔
علیمہ خان کو اب 19 مارچ کو دن 12 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے ’لارے آ‘ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔
مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمیر اعوان 24 گھنٹے کے اندر یہ گانا ڈیلیٹ کریں کیونکہ اس میں ان کی ذاتی ویڈیو استعمال کی گئی ہے ورنہ انہیں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنا پڑے گی۔
مناہل نے گلوکار کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں ان کی نجی زندگی سے جڑی چیزوں کو دکھایا گیا ہے، جو ان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
ٹک ٹاکر کے اس ویڈیو بیان کے جواب میں عمیر اعوان نے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آ کر اپنا گانا ڈیلیٹ نہیں کریں گے مناہل جو چاہیں کر لیں۔
واضح رہے کہ یہ گانا تین روز قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا اور اب تک اسے 99 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔