دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ کراچی میں سندھ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی میرا وژن ہے، ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ کی معیشت پرائیوٹ سیکٹر چلاتا ہے، روزگار کے مواقع عوام کو فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، آئی ٹی کے استعمال سے آئی ورک فار سندھ پورٹل بنایا ہے، اس صوبے کے نوجوان اور جاب کریئیٹر کو دعوت دیتا ہوں کہ اس پلیٹ فارم پر آئیں، ماڈرن ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ سیکٹر سے ملکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس قابل مذمت ہے، کامیابی سے آپریشن مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہت تیزی اور بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایک سال کی رپورٹ پیش کر کے عوام کو بریف کیا، مراد علی شاہ نے زبردست انداز میں اپنے کام بتائے اور اپنے وژن بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کی تقسیم پر ارکان کا موقف لیا، آپ کے تحفظات وفاق تک پہنچا رہے ہیں، پی ٹی آئی دور میں 2 کینالز بنانے کا معاملہ آیا تو جام خان شورو، نثار کھوڑو نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، اپنی جغرافیائی اورعلاقائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، حکومتی کوششوں سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہورہا جسے ویلکم کرتے ہیں، عوام تک ریلیف پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا گاؤں ہمت آباد کا دورہ؛ پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا حکم
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج گاؤں ہمت آباد کا دورہ کیا ۔
بلاول بھٹو نے گاؤں ہمت آباد میں سندھ حکومت سے ملنے والے گھروں میں سیلاب متاثرین کی جانب سے بننے والے اسکول اور ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو وہاں موجود معذور خاتون نے بتایا کہ جب میرے سسر کا انتقال ہوا تو ساس کو اپنے ساتھ رکھ کر سسر کے گھر کو ڈسپنسری میں تبدیل کردیا، میں اپنے گھر میں صبح کے اوقات میں گاؤں کے تمام بچوں کو تعلیم دیتی ہوں۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
چیئرمین بلاول بھٹو کو مسیحی کولہی خاتون نے بتایا کہ گاؤں ہمت آباد کے مکین دہائیوں قبل جبری مزدوری سے آزاد کرواکر بسائے گئے تھے جن کو سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے گھر دئیے۔
چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے منتخب نمائندوں کو ہدایات کی گئیں، کہ گاؤں ہمت آباد میں پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار