ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے: وزیرِ مملکت طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب ہاؤس میں فلور پر بات کریں تو بنیادی حقائق پتہ ہونے چاہئیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کالعدم تنظیموں کے ہینڈلرز ہمسایہ ملک میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں فرق صرف یہ ہے کہ ایک کی داڑھی ہے اور دوسرے کی داڑھی نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جس بہترین انداز میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
اسلام آباد:
لاہور۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں حکومتی ذمہ داران نے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے۔ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو، حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔