Daily Pakistan:
2025-04-22@07:38:16 GMT

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ایف بی آر  نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق صنعتی اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی۔ اس کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ  قائم ہو گا جو ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔

آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

ایف بی آر کے مطابق مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا۔ کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ کے آلات لائسنس یافتہ وینڈر کے ذریعے نصب ہوں گے۔ مجاز وینڈر ٹیکنالوجی کو وقتا فوقتاً اپ گریڈ بھی کرے گا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر

پڑھیں:

اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلئے مالی امداد کی سفارش

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں 16 اپریل کو ہونے والی ژالہ باری سے متاثرہ ہونے والی گاڑیوں کے مالکان کے لئے مالی امداد کی سفارش کردی گئی۔

چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزرات داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ، جس میں انہوں نے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کومالی امداد کی سفارش کردی، انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کواچانک اژلہ باری سےبھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازالہ کرے۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

خط میں کہا گیا کہ معاوضہ متاثرہ شہریوں پرمالی بوجھ کو کم کرے گا ،خیر سگالی اور یکجہتی کا پیغام بھی جائے گا، مالی اعانت کے لئے سبسڈی یا معاشی مجبوریوں کا شکار شہریوں مالی امداد کی جائے۔ اس کے علاوہ خط میں تجویز دی گئی کہ انشورنس کمپنیوں سے رقوم کی ادائیگیوں کے طریقہ کار تیز اور منصفانہ بنایا جائے اور سفارشات پر غور کرکے ایک معاوضہ پروگرام شروع کیا جائے۔

یاد رہے 16 اپریل کو اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی، جس سےشہریوں کی گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا تھا، ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کی ونڈزگرین، لائٹس، سائیڈ کےشیشےاوربیک اسکرین مکمل تباہ ہوگئیں تھیں۔
 
 
 

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا
  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی
  • اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلئے مالی امداد کی سفارش
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان