احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس، حتمی دلائل کیلیے مہلت کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ن لیگ رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس میں حتمی دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظورکرلی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ مراد سعید کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے لئے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔
احسن اقبال کے وکیل قیصر امام کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔ مراد سعید کیجانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ مراد سعید کیجانب سے احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹروے میں 70 ارب روپے رشوت کا الزام لگایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مراد سعید کیخلاف احسن اقبال
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔