غزہ میں خواتین کے مراکز پر منظم حملے، اقوام متحدہ نے اسرائیل کی نسل کشی بے نقاب کر دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے اسرائیل اور غزہ جنگ سے متعلق ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خواتین کے صحت کے مراکز کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا اور صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی بچے شہید ہو گئے، جبکہ امدادی سامان کی ترسیل بند ہونے کے 13 دن مکمل ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں بھوک اور قحط کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں، جہاں نہ صرف فلسطینی بستیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ املاک کو بھی نذر آتش کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ عالمی برادری کے لیے ایک بڑا انتباہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔