کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھی میں ٹرین حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے ردِعمل میں پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے نے ’رولز آف دی گیم‘ کو تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوں کو سڑکوں پر، ٹرینوں میں بسوں میں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر اور سہولت کاری کے ذریعے اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔