پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی فوج ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو سانحہ ہوا اس پر دکھ ہے۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی فوج ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ میں نے 5، 6 ماہ قبل بلوچستان کے بارے میں بات کی تھی۔  کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،سینٹر اعجاز چوہدری ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیران سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ وکلاء کو کہا ہے عدالت میں ملاقات کرنے کے لیے اجازت کی درخواست دیں۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاؤس, عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں  8 اپریل تک توسیع کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کی رخصت کے باعث  3 مقدمات میں عبوری ضمانت پر درخواستوں کی سماعت نہ ہو سکی۔

عمر ایوب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں اج تک توسیع کر رکھی تھی۔ عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماون پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ  صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیی۔

’’گانے میں میرا ذاتی کلپ شیئر کیوں کیا‘‘، مناہل ملک کی عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی

سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان چار ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔

ملزمان تفتیشی عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی ملزمان نے ناجائز استعمال کیا۔

پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنس بھی عدالت میں پیش کیے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروری پر خارج کردی۔

خراب موسم کے باعث 12 پروازیں منسوخ

ضمانت خارج ہونے والوں میں سابق صوبائی راجہ بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ، جاوید کوثر، شہباز احمد، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید جبکہ صحافی سمیع ابراہیم کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
  • عمرایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی
  • کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
  • 26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج
  • عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی