عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور مانگ میں سندور کیساتھ ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان کی سینئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے اپنی نئی اور منفرد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
53 سالہ نامور اداکارہ عفت عمر کو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کے سبب اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے دیکھا جاتا ہے۔
اداکارہ کی نئی ویڈیوز نے ایک بار پھر ناقدین کی توپوں کا رُخ اپنی جانب کروا لیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)
اداکارہ کی نئی ویڈیوز میں انہیں خوبصورت سُرخ ساڑھی پہنے اور سندور سے بھری مانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عفت عمر نے اپنی اس ویڈیو کو کیپشن بھی دلچسپ دیا ہے۔
ایک پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ کبھی کبھار آپ لباس کسی کو مارنے کے لیے اور کبھی کبھار جیتنے کے لیے پہنتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)
سینئر اداکارہ کی ان ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں صارفین عفت عمر سے سندور لگانے کے سبب سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عفت عمر
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو اہم ثقافتی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔
اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عفت عمر ان دنوں الحمرا کے دفتر سے ہی تمام امور کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پنجاب بھر میں ثقافت کو فروغ دینے اور روایتی فنون کو زندہ رکھنے کے لیے انہیں ایک مؤثر کردار سونپا گیا ہے۔
عفت عمر کی تقرری کو مختلف حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔