کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔
ایے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ اس کا سائز بڑا نظر آئے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں سب کچھ ممکن ہے تو کسی نے کہا کہ یہ مسلمان ہیں اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔
نواید احمد نے لکھا کہ دکاندار ہوا بھر کر پایوں کو موٹا اور صحت مند دکھا کر مہنگے داموں بیچیں گے۔
جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ پایوں میں ہوا اس لیے بھری جاتی ہے تاکہ اس کی چمڑی اچھے طریقے سے اتر جائے ورنہ دو پمپ ہوا بھرنے سے پائے کتنے بڑے ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پائے گوشت کو پانی لگانا ہوا بھرے پائے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پائے ہوا بھرے پائے
پڑھیں:
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔
گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف اور پھر انہیں شادی سے متعلق سوال کردیا کہ کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا نہیں۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
خیال رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی، ادھر گجرات ٹائٹنز کے کپتان کی اونیت کور کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھی۔
ڈینی موریسن کی جانب سے کیے گئے سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی آفیشل ویب سائٹ نے ویڈیو شیئر کی ہے۔