امریکا کی 17 ریاستوں کو سیلاب اور خطرناک طوفان کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو جمعہ سے اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 درجن سے زیادہ طوفان ملک کے مرکز سے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ ہوا کے بگولوں اور برفباری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوسکتی ہے۔ادھر ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی ریلے میں کار سوار پھنس گیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت پہیہ غائب، طیارے کی ایک پہیے پر لینڈنگ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
حیدرآباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاوں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔