برٹش پاکستانی چوہدری شفق محمد، ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔
لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟
لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں زمیندار ہوں، گائے بھینیسں پال رکھی ہیں۔ ان شااللہ اپنی کمیونٹی کے مسائل کے لیے ان کی مقدور بھر خدمت کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
دبئی میں مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس 3.1 ارب روپے میں فروخت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: مشرق وسطیٰ میں سب سے قیمتی پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے۔
یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع ہے اور اس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ میں عالمی فٹبالرز سمیت نیمارجونیئر نے بھی اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کا یہ پینٹ ہاؤس 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور اسے 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے خریدا گیا، جو بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ میں ایک اور پینٹ ہاؤس سب سے مہنگا قرار دیا گیا تھا، جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔