بولان،مسلح افراد کا حملہ، 7 مزدور اغوا، کوئٹہ تھانےاور خضدار قومی شاہراہ پر حملہ، گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کوئٹہ(اوصاف نیوز)کوئٹہ میں شرپسندوں کا کیچی بیگ تھانے پر حملہ،بم پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں بھی قومی شاہراہ پر تعمیراتی پراجیکٹ پردہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی ۔
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے بولان، کوئٹہ اور خضدار میں گھناؤنی کارروائیاں کی گئیں، بولان کے علاقے سے گزشتہ شب 7 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جبکہ کوئٹہ میں کیچی بیگ تھانے پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کردیا اور تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسی طرح خضدار میں قومی شاہراہ پر تعمیراتی پراجیکٹ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی۔
بلوچستان میں سانحہ جعفرایکسپریس کے بعد دہشت گردوں کی ایک اور گھناؤنی کارروائی سامنے آئی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی کے قریب بولان کے علاقے شوران سے چار کلومیٹر دور منجھو ڈیم پرمسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح ملزمان 7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ تمام افراد مقامی ہیں۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈمپرنذرآتش، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے، تحقییقات شروع کر دی۔
کوئٹہ میں شرپسندوں کا دستی بم حملہ
کوئٹہ میں کیچی بیگ تھانے پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کردیا ، بم پھٹنے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
خضدار میں قومی شاہراہ پر تعمیراتی پراجیکٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ
ادھر خضدار میں قومی شاہراہ پر تعمیراتی پراجیکٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پیٹرول چھڑک کر متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی۔نامعلوم افراد نے عملے کی پروفائلنگ بھی کی اور فرار ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
کراچی، سینیئر سول جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گاڑیوں اور مشینری کو نامعلوم افراد حملہ کردیا پر نامعلوم کوئٹہ میں افراد نے دستی بم حملہ کر
پڑھیں:
غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز میں نے مانی ہی نہیں، صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں مشینری چھڑانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، غیرقانونی مائننگ کرنیوالوں کی مشینری سرعام نیلام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی اثاثوں کو ہرگز کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں گا۔